ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جے این یوکیمپس میں لاوارث بیگ سے پستول، کارتوس برآمد

جے این یوکیمپس میں لاوارث بیگ سے پستول، کارتوس برآمد

Mon, 07 Nov 2016 19:15:41  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 7 ؍نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )ملک کی ممتازیونیورسٹیوں میں سے ایک جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے کیمپس میں لاوارث پڑے ایک بیگ سے پستول اورکارتوس برآمد ہوئے ہیں۔جے این یو میں ایم ایس سی، بایو ٹیکنالوجی کے طالب علم نجیب احمد کی پراسرار کم شدگی کے بعدیونیورسٹی کے طلباء اس کی تلاش کے لیے تحریک چلا رہا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جے این یو کے ایک سیکورٹی اہلکار نے دیر رات تقریبا دو بجے سیاہ رنگ کا ایک بیگ دیکھا۔اس میں 7.65ایم ایم کی ایک پستول، سات کارتوس اور ایک پینچ کس تھا۔یونیورسٹی کے سیکورٹی اہلکار نے جے این یو انتظامیہ کو اس کے بارے میں اطلاع دی جس نے پولیس کوبلایا۔پولیس افسر نے بتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف اسلحہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ جے این یو کے طالب علم نجیب احمد کی پراسرار گم شدگی کے معاملے پر یونیورسٹی کے طلباء تحریک چلا رہے ہیں ، تحریک چلانے والوں میں لاپتہ طالب علم کی والدہ اور بہن بھی شامل ہیں۔جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں بایو ٹیکنالوجی سے ایم ایس سی کرنے والے 27سالہ طالب علم نجیب اتر پردیش کے بدایوں کے رہائشی ہیں۔یونیورسٹی کیمپس میں15؍اکتوبرکومبینہ طور پر اے بی وی پی کے ارکان کے ساتھ مارپیٹ کے بعد سے ہی وہ لاپتہ ہیں ۔


Share: